فارسی زبان میں سرٹیفکیٹ کورس

کونسل نے ارد واور انگریزی میڈیم کے ذریعے ‘فارسی زبان میں ایک سالہ سرٹیفیکٹ کورس، شروع کیا ہے،یہ کورس ان لوگوں کے لیے ہے جنھیں فارسی نہیں آتی ہے لیکن وہ اس کو سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اس وقت 19 ریاستوں کے 23اضلاع میں فارسی اسٹڈی سنٹر چل رہے ہیں۔جن میں 1143 طلبا بشمول 405 لڑکیوں نے خود کو رجسٹرڈ کرارکھاہے۔

فارسی زبان کے اسٹڈی سنٹر کی منظوری کے لیے اہلیت

درخواست گزار ادارےکوفارسی زبان کے اسٹڈی سینٹر کی منظوری کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنی چاہیے:

  1. ادارے کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور اسے پچھلے تین برسوں سے فعال ہونا چاہیے۔
  2. ادارے کو سرکار کے این جی او پورٹل https://ngodarpan.gov.in/ پر رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔
  3. ادارے کو تعلیمی سرگرمیوں سے وابستہ ہونا چاہیے ۔
  4. ایک سنٹر میں کم سے کم 25 طلبا کو رجسٹرڈ ہونا چاہے۔

کورس کی ساخت

  1. کورس ہر سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ کورس کی مدت ایک سال ہوگی۔ کورس کے لیے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے۔
  2. کورس کا مقصد جدید با محاورہ زبان میں فارسی پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
  3. کورس کو چار اکائیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
  4. نصابی کتاب کے ساتھ چار اکائی (Assignments)جو دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہیں، اسٹڈی سنٹر کو ارسال کی جائیں گی۔
  5. چاروں اکائیاں بتدریج ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔
  6. ہر تین مہینے پر ایک اکائی کے جامع مطالعے کی بنیاد پر اندازۂ قدر کیا جائے گا۔
  7. سیشن کے خاتمے پر ایک فائنل تحریری امتحان لیا جائے گا۔
  8. سرٹیفکٹ صرف اُن ہی طلبا کو ایوارڈ کیا جائے گا جنہوں نے چاروں اکائیاں کا میابی کی ساتھ مکمل کیے ہوں اور فائنل تحریری امتحان پاس کیا ہو۔

فیس کی ساخت

سنٹر کو فی طلبا کے حساب سے 200 روپیے ادا کرنے ہوں گے۔

  1. وہ طلبا جو اردو اور انگریزی لکھ اور پڑھ سکھتے ہیں، اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
  2. اس کورس میں داخلہ/ رجسٹریشن کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
  3. طالب علم کی تعلیمی صلاحیت دسویں پاس یا مساوی ہونی چاہیے(مطلوبہ)۔
فارسی زبان مطالعہ سینٹر کی تشکیل