اردو پریس کا فروغ

یو این آئی

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لفظی اظہار کے طریقے مختلف ہوتے ہیں۔ مختلف ہدفی/ مطلوبہ سامعین کے پیش نظر زبان کے اظہار میں فرق آجاتا ہے۔ ادب میں نثر، شاعری اور ڈرامے کی زبان الگ الگ ہوتی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے زبان الگ ہوتی ہے اور یہی صورت حال ادبی مباحث اور مخاطبے کے ساتھ ہوتی ہے۔ یہ کلیہ صحافت کے لیے بھی درست ہے۔

صحافت کی زبان ہمیشہ اپنے ہدفی قارئین/ سامعین/ ناظرین کی ذہنی سطح اور دلچسپی سے مطابقت رکھتی ہے۔ لفظوں کا انتخاب اور اسلوب ایسا ہوتا ہے جو قارئین کے دل ودماغ پر قبضہ جما سکے۔

اردو صحافت اور پریس نے اپنی حدود (کمیوں) کے باوجود ہندوستان کی تحریکِ آزادی میں بہت اہم رول ادا کیا۔ اردو پریس کی اس شاندار خدمت اور آزدی کے بعد سماجی استحکام، مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے فکری عمل کو استوار کرنے میں اس کے رول کے مدّ نظر این سی پی یو ایل نے اردو پریس کو مستحکم کرنے کے لیے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ اردو پریس جدید دور کے تقاضوں پر پورا ُتر سکے اور

میڈیا ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیش رفت اور ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے رو نما ہونے والی تبدیلیوں کا ساتھ دے سکے۔ یو۔ این۔ آئی۔ اردو ٹیلی پرنٹر سروس کی شروعات 1992 میں ہوئی۔ ابتدا میں حکومت ہند نے انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے شعبۂ تعلیم کے توسط سے یو این آئی کو 25 لاکھ روپیے کی یک مشت امداد فراہم کی۔ یہ امداد ضروری آلات اور اردو ٹیلی پرٹنر کی خریداری کے لیے فراہم کی گئی تھی۔

کونسل، ارد کے چھوٹے اور متوسط اخبارات کو یو این آئی کی اردو سروس استعمال کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس سے اردو پریس کو ترجمے کے دشوار مرحلے سے گزرے بغیر اردو میں خبریں اور رپورٹس پیش کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بعد میں یہ اسکیم بی پی یو / این سی پی یو ایل کو منتقل کردی گئی جو یکم جنوری 1995سے جاری ہے۔

فی الحال قومی سطح کی اس سروس سے اردو کے 96،یومیہ اخبار منسلک ہیں۔ یہ سروس کمپیوٹر ائزڈ ہے اور اس کے لیے خصوصی اردو سافٹ ویئر (فلٹر) تیار کیا گیا ہے۔

یو این آئی (اردو) کی اس سروس کی خریداری پر اخبارات کو% 50اور جمو ںوکشمیر میں %75 سبسڈی این سی پی یو ایل کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ اس سروس کے لیے تقریباً پچاس لاکھ روپیے سالانہ کی گرانٹ دی جاتی ہے۔ اس ضمن میں سبسڈی یو این آئی اردو سروس کو دی جاتی ہے۔ کونسل اس اسکیم کی براہ راست نگرانی کرتی ہے۔ یو این آئی اس سلسلے میں متعلقہ اخبارات کے اکاؤنٹ سے رقم منہاکرکے کونسل کو یوٹیلائز یشن سرٹیفیکٹ فراہم کرتا ہے۔

اس سروس کی وجہ سے اردو اخبارات کا معیار قومی اخبارات کے معیار سے قریب ہوا ہے اور خبر اور آرا میں تنوع کے سبب اردو قارئین کے درمیان ان کی تعدادِ اشاعت میں اضافہ ہوا ہے۔