1.1 تنظیم کی کارکردگی اور فرائض کی تفصیلات

قومی کونسل برائے فروغ ارد زبان کو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند کے شعبۂ تعلیم کے ماتحت ایک خود مختار ادارہ کے طورپر قائم کیا گیا تھا۔ اس نے اپنی علمی اور انتظامی سرگرمیوں کی شروعات نویں منصوبے کے دوران یکم اپریل 1996 سے کی۔ این سی پی یو ایل کو ملک میں اردو کے فروغ کے لیے قومی نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا۔ اسے انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ، حکومت ہند، کا ایک اہم خود مختار ادارہ مانا جاتا ہے جو اردو زبان کے فروغ اور اردو تعلیم کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے وقف ہے۔

کونسل کو عربی اور فارسی زبان کے فروغ کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ ان دو زبانوں نے ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی آبیاری میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔

کونسل کے وسیع اغراض ومقاصد درج ذیل ہیں:

  1. اردو زبان کے فروغ، ترقی اور ترویج کے لیے کام کرنا۔
  2. جدید منظر نامے میں سائنسی اور تکنیکی ترقی سے متعلق علوم کے ساتھ نئے فکر وخیال کے بارے میں اردو زبان میں معلومات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اُٹھانا۔
  3. اردو زبان سے متعلق امور اور ان معلامات پر جن کے بارے میں کونسل سے رجوع کیا جائے، حکومتِ ہند کو مشورہ دینا۔
  4. اردو زبان کی ترقی کے لیے کونسل جن منصوبوں کو مناسب و موزوں سمجھتی ہے، اُن پر عمل در آمد کرنا۔
  5. اردو میں ٹائپ رائٹنگ اور شارٹ ہینڈ کو فروغ دینا۔
  6. جدید دور کی ترقی یافتہ تکنیکی تقاضوں پر پورا اُترنے کے لیے اردو زبان میں کمپیوٹرائزیشن کے فروغ اورترقی میں مدد پہنچانا۔
  7. انگریزی، ہندی، اور دیگر جدید ہندوستانی زبانوں کے ذریعے اردو زبان کی تعلیم وتدریس کے لیے منصوبوں اور پروجیکٹ کو تیارکرنا اور اُن پرعمل در آمد کرنا۔
  8. اردو زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور دیگر اداروں سے رابطہ کرنا۔
  9. اردو زبان کی ترویج واشاعت لیے کے غیر سرکاری تنظیمون کو مالی امداد فراہم کرنا۔
  10. مختلف ریاستی اردو اکیڈمیوں کی کارکردگیوں کے مابین رابطہ قائم کرنا۔
  11. ایسی تنظیم یا ادارے کا ممبر بننا یا اُن سے اشتراک کرنا جن کے مقاصد کونسل کے مقاصد سے مطابقت رکھتے ہوں۔
  12. سوسائٹی کے مقاصد کی حصولیابی کے لیے افراد، اداروں یا تنظیموں سے خریداری کرنا اور اُن سے چندہ، عطیہ، تحفے،آلہ جات اور وصیت میں دی گئی چیزوں کو وصول کرنا۔
  13. کونسل کی کسی بھی املاک کو بیچنا، انتظام کرنا، منتقل کرنا، گروی رکھنا، انتقالِ جائیداد کرنا، فروخت کرنا، یا کسی اور طرح سے استعمال میں لانا۔ بہ شرطے کہ کونسل کی کوئی غیر منقولہ املاک مرکزی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر نہ تو منتقل کی جائے اور نہ ہی بیچی جائے۔
  14. بغیر ضمانت کے یا ضمانت کے ساتھ رقم جمع کرنا اور ادھار لینا، کونسل کی سبھی یا کچھ املاک پر کرایہ وصول کرنا یا اسے رہن رکھنا۔
  15. کونسل کی ایسی رقم کی سرمایہ کاری کرنا جس کی فوری ضرورت کونسل کی کسی مقصد برآوری کے لیے نہ ہو۔ یہ سرمایہ کاری اور رقم کا استعمال اس طریقے سے کیا جائے گا جس کے بارے میں کونسل وقتاً فوقتاً فیصلہ کرے گی۔
  16. چیک، نوٹس اور یا دیگر قابل گفت وشنید وسائل کو وصول کرنا، تیار کرنا، قبول کرنا، توثیق کرنا اور چھوٹ دینا۔
  17. کونسل کے امور کی انجام دہی کے لیے اصول وضوابط بنانا اور مرکزی حکومت کی ہدایت یا رہنما خطوط سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے ان میں ترمیم وتبدیلی کرنا یا منسوخ کرنایا ۔
  18. ایک ایسا فنڈ قائم کرنا جس میں درج ذیل کریڈٹ کیے جائیں:
  19. (الف) مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام رقومات۔ (ب)کونسل کو حاصل ہونے والی فیس اور دیگر مدّ کی رقومات ۔ (ج) کونسل کو گرانٹ، تحفے ، عطیات، انعامات یا منتقلی سے حاصل ہونے والی تمام رقومات۔ (د) کونسل کو کسی اور طریقے اور ذریعے سے حاصل ہونے والی تمام رقومات۔
  20. مرکزی سرکار کی پیشگی منظوری سے کونسل اپنے فنڈ میں کریڈٹ ہونے والی رقومات کو کسی بینک میں جمع کرسکتی ہے یا کسی اور طرح سے سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔
  21. کونسل تحفے، خریداری، ادلا بدلی، لیز یا کسی اور طریقے سے زمین، عمارت یا کوئی اور املاک حاصل کر سکتی ہے اور اپنے کلّی یا جزوی مقاصد کے حصول کے لیے اپنی املاک یا ان کے بارے میں جن پر اسے اختیارات دیے گئے ہیں، اپنے مفاد کے پیشِ نظر فیصلہ کرسکتی ہے۔
  22. کونسل کا اپنے اخراجات اور اپنے اختیارات کی انجام دہی اور کام کے سلسلے میں ہونے والےوالے اخراجات کو اپنے فنڈ سے پورا کرنا۔
  23. درست اکاؤنٹ اور دیگر متعلقہ ریکارڈ تیار کرنا اور مرکزی سرکار کی تجویز کرہ دہدایات کی مناسبت سے بیلنس شیٹ سمیت اکاؤنٹ کا سالانہ گوشوارہ تیار کرنا۔
  24. مرکزی حکومت کی تجویز کردہ ہدایات کے مطابق مرکزی سرکار کو اپنی کار کردگی اور اکاؤنٹ کی تصدیق شدہ سالانہ رپورٹ پیش کرنا۔
  25. کونسل کو جیسا مناسب لگے اس کے مطابق کمیٹیاں اور ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینا۔
  26. سوسائٹی کے درج بالا مقاصد کے حصول میں معاون ہونے والی دیگر

سالانہ رپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں
اکاؤنٹس کے مالی بیانات کے لئے یہاں کلک کریں

  • تنظیم چارٹ
    تنظیم چارٹ Annexure ‘I’