لسانی ٹیکنالوجی و ویب سائٹ سیکشن

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ایک قومی سطح کی نوڈل ایجنسی ہونے کی بنا پر اردو زبان کی ترویج و اشاعت کی پابند ہے۔ اس سلسلے میں کونسل مختلف کا م مثلاً سافٹ ویر و زبان سے متعلق ٹکنا لوجی تیار کرنے میں مددکرنا، کتابوں اور رسائل کی اشاعت ، ورک شاپ کا انعقاد، کورسیز کا نفاذ اور اردو زبان کے فروغ کے لیے مزید ایسے اقدام جنھیں کونسل موزوں خیال کرے ۔ اردو زبان کو بڑھا وا دینے کے لیے کونسل اب تک 1300سے زائد معیاری کتابیں جن کا تعلق اردو ادب ، شاعری اور دیگر موضوعات سے ہے، ان کی اشاعت کرچکی ہے۔ کونسل کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وہ اردو زبان کی ترقی کے مدّ نظر کمپیوٹرا‏ئزیشن کو فروغ اور ترقی دے تاکہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجیکل تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔
وقت کی ضرورت کے مدِّ نظر کونسل اردوزبان کو جدید ترین ٹکنالوجی سے جوڑنے کے لیے تکنیکی امداد بہم پہنچانے میں بھی سرگرم ہے۔ ای۔ کتاب کا فروغ جس میں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور اردو ای۔کتب خانہ ویب سائٹ Urdu e-library website شامل ہیں، ان کے قائم کرنے کا مقصد بھی اسی ہدف کو حاصل کرنا ہے۔
ای کتاب (eKitaab)
ای۔کتاب دنیا کا ایسا پہلا مفت اردو ای پب ریڈر ہے جو نستعلیق خط میں مندرجہ ذیل امتیازی پہلوں کے ساتھ فراہم کیا گیاہے۔ اس ریڈر پر کونسل کی کتابیں ای۔پب / یونی کوڈ فارمیٹ میں آسانی کے ساتھ ڈاؤن لوڈکرکے پڑھی جاسکتی ہیں۔ ایک مرتبہ کتاب ڈاؤن لوڈ ہو جانے کے بعد مطالعہ کے لیے انٹرنیٹ ضروری نہیں۔ ایپ(App) کے چند امتیازی پہلومندرجہ ذیل ہیں:
• ذولسانی ایپ (اردو / انگریزی)
• نستعلیق خط میں فراہمی
• آئی پیڈ، آئی فون، اینڈرائیڈ فون اور ڈیسک ٹاپ سے مطابقت
• گلوبل لنگویج سپورٹ(آر، ٹی،ایل پیج پروگریشن)
• لفظ و معنی دیکھنے اور تلفظ کے اشارے
• انٹر ایکٹیو فہرست کی مدد سے مطلوبہ باب تک رسائی
• آن لائن سہ لسانی لُغت (اردو/ ہندی/ انگریزی) کی سہولت
• مطالعےکا اسٹیٹس دیکھنے کی سہولت
• ڈے/نائٹ موڈ آپشن (پہلے سے موجود بیک گراؤنڈ تھیم کو بھی اپنی پسند کے اعتبار سے منتخب کرنے کی سہولت)
• الفاظ اور کتابیں تلاش کرنے کی سہولت
• متن کا سائز بڑھانے /گھٹانے کی سہولت
• اسکرین کی روشنی بڑھانے/گھٹانے کی سہولت
• متن کو نمایاں (Highlight) کرنے کی سہولت
• وضاحتی نوٹ اور بک مارک لگانے کی سہولت (Annotation and bookmark)
• فلپ موڈ یا کلِک -فلپ موڈ کے ذریعے صفحہ پلٹنے کی سہولیات

ای ۔ لائبریری ویب سائٹ E-Library website –

ای ۔ لائبریری ویب سائٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے اردو زبان میں موجود علم کو عوام تک پہنچانا مقصود ہے۔ یہ پلیٹ فارم اردو کتابوں اور رسائل کو ای پب /یونی کوڈ فارمیٹ میں آن لائن فراہم کرتاہے ۔ اس کے ذریعے کونسل کی متنوع موضوعات پر شائع شدہ شاعری، افسانوی ادب، غیر افسانوی ادب، ادبِ اطفال اور دیگر مضامین پر مبنی کتابوں تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایک مسلسل ترقی پذیرپلیٹ فارم کی حیثیت سے ‘ای ۔ لائبریری ویب سائٹ’ اردو مواد کے آن لائن مطالعے ، اس میں اضافے اور اسے محفوظ کرنے کااہم کا م بھی انجام دیتا ہے۔