News-18 اردو پروگرام

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ہفتے میں دوبار اردو خبرو آرا پر مشتمل آدھے گھنٹے کا ٹیلی ویژن پروگرام ‘‘اردو دنیا’’ 8، جنوری 2011 سے E TV (News-18) کے تعاون سے پیش کرتا آرہا ہے۔ یہ پروگرام سنیچر کی رات شام 8:30 بجے اور اتوار کے روز صبح 10:30 پر ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے۔ اس میں ملک بھر اردو زبان ، ادب اور ثقافت سےمتعلق منعقد کیے جانے والے پروگراموں پر مبنی تفصیلات ہوتی ہیں۔ اس میں کونسل کی مختلف النوع سرگرمیوں بالخصوص ملک بھرمیں پھیلے اس کے متعدد اسٹڈی سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ بھی شامل ہوتا ہے اور اس میں کونسل کے مالی تعاون سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کا ذکر بھی ہوتا ہے۔

یوٹیوب لنک