گرانٹ ان ایڈ سیکشن - جی آئ اے

جی آئی اے سیکشن کے تحت اردو زبان کے فروغ اور ترویج و اشاعت کے لیے درج ذیل اسکیمیں چل رہی ہیں۔

جی آئی اے اسکیموں کا تعارف

۔ سمینار ؍ کانفرنس؍ ورک شاپ؍ مشاعرہ کے لیے مالی تعاون کی اسکیم:

ان اسکیموں کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کے لیے دیگر اداروں کی مدد کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مختلف این جی او، وی او، ٹرسٹ؍ یونیورسٹی، ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ افراد کو بھی مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ سو سائٹی اور ٹرسٹ کے معاملہ میں ان کا نیتی آیوگاین جی او پورٹل درپن ۔ پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ تبھی سوسائٹی؍ ٹرسٹ مالی تعاون حاصل کرنے کے مستحق ہوں گے۔ مالی تعاون کے لیے تجاویز کا انتخاب کرنے کے لیے، قومی اخبارات میں اشتہار اور مراسلہ کے ذریعہ خواہش مند حضرات سے تجاویز طلب کی جاتی ہیں۔ مقررہ تاریخ کے اندر موصول ہونے والی تجاویز اس مقصد کے لیے این سی پی یو ایل کے ذریعہ تشکیل شدہ جی آئی اے کمیٹی کے سامنے پیش کی جاتی ہیں۔ جن افراد ؍ ایجنسی کو مالی تعاون دیا جاتا ہے انھیں پیسہ کے استعمال کا سرٹیفیکٹ اور منعقدہ پروگرام کی تفصیلی رپورٹ کونسل میں پیش کرنا ضروری ہے۔ بعض اوقات این سی پی یو ایل سے ان پروگراموں کے مشاہدہ کے لیے آبزرور بھی مقرر کیے جاتے ہیں۔

۔ مخطوطات؍ مسودے کے لیے مالی تعاون کی اسکیم

اس اسکیم کا مقصد معیاری اردو مواد کی اشاعت کو فروغ دینے کی غرض سے اردو، عربی اور فارسی کے مصنفین، مترجمین، مؤلفین اور ناشروں کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کا پہلے قومی اخبارات میں اشتہار دیا جاتا ہے اور پھر موصول ہونے والی درخواستوں کو جی آئی اے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ منظوری کے بعد مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں مختلف موضوعات پر مبنی کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جن کا دائرہ تعلیم، لسانیات، ادب، بچوں کا ادب، طب، علم الادویہ، سائنس وغیرہ پر محیط ہے۔ منتخب شدہ مسودوں کی اعزازی کاپی پورے ملک کی مختلف لائبریریوں میں بھی تقسیم کی جاتی ہے۔

۔ پراجیکٹ کے لیے مالی تعاون کی اسکیم:

یہ اسکیم اردو، عربی اور فارسی میں تحقیقی کاموں اور علمی منصوبوں کو فروغ دینے اور اردو عربی و فارسی میں معیاری تحقیقی مواد فراہم کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ہے۔ کسی اسکالر یا کسی ادارہ کو کسی خاص پراجیکٹ کے لیے مالی تعاون کی غرض سے، پہلے اس اسکیم کا قومی اخبارات میں اشتہار دیا جاتا ہے پھر موصول ہونے والی تجاویز کو این سی پی یو ایل کے ذریعہ تشکیل شدہ جی آئی اے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور اس کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر پراجیکٹ کو منظوری دی جاتی ہے۔ بعد ازاں اس کی تلخیص کی سافٹ کاپی این سی پی یو ایل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جاتی ہے۔

۔ کتابوں ؍ جرائد؍ رسائل کی بڑی تعداد میں خریداری کی اسکیم:

اس اسکیم کا مقصد بڑی تعداد میں اردو، عربی و فارسی کی کتابیں ، جرائد و رسائل خرید کر اور انھیں ملک کے طول و عرض میں مختلف لائبریریوں؍ اداروں میں تقسیم کرکے اور اردو، عربی و فارسی میں مصنفین ، مدیران، مترجمین اور ناشروں کے ذریعہ معیاری کتابوں کی اشاعت کی حوصلہ افزائی کرکے اردو زبان کا فروغ اور اس کی ترویج و اشاعت کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گرانٹ دینے کا طریق کار یہ ہے کہ اشتہارات کے ذریعہ درخواستیں طلب کی جاتی ہیں اور اس مقصد کے لیے این سی پی یو ایل کے ذریعہ تشکیل شدہ کمیٹی کے سامنے پیش کی جاتی ہیں کمیٹی کی سفارش پر کتابوں کی خریداری کو منظوری دی جاتی ہے۔

گرانٹ ان ایڈ اسکیم - جی آئی اے اسکیم
اکیڈمک اسکیم