سیکشن براۓ تکنیکی تعلیم

ٹکنالوجی اور کمپیوٹر کے اس عہد میں اردو بولنے والی آبادی کو ملازمت کے حصول کا اہل بنانے والی تکنیکی ورک فورس(کار دستہ) میں تبدیل کرنا قومی اردو کونسل کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ نہ صرف اردو بولنے والے افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ ملک میں کمپیوٹر کا علم رکھنے والے افراد کی شرح میں اضافہ کا سبب بھی ہے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے پورے ملک میں ’’ڈپلوما ان کمپیوٹر ایپلیکیشنس، بزنس اکاؤنٹنگ اینڈ ملٹی لنگوئل ڈی ٹی پی‘‘ کے نام سے ایک سالہ ڈپلوما کورس بھی شروع کیا ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کو زبان تک منتقل کرنے کے لیے اوراردو بولنے والے لڑکے اور لڑکیوں کو ہندوستان کے تکنیکی کار دستہ (ورک فورس) کا حصہ بناکر قابل ملازمت بنانے کے لیے قومی اردو کونسل نے پورے ملک میں ’’ کمپیوٹر ایپلیکیشنس ، بزنس اکاؤنٹنگ اینڈ ملٹی لنگوئل ڈی ٹی پی سینٹرس (CABA-MDTP) قائم کیا ہے۔فی الحال ملک کی 25 ریاستوں کے 242 اضلاع میں CABA-MDTP کے 530 مراکز کام کررہے ہیں جس میں بشمول 83962 لڑکیوں کے طلبا نےداخلہ لیا ہے۔ ابھی تک 198929 طلبا کو ’’ کمپیوٹر ایپلی کیشنس ، بزنس اکاؤنٹنگ اینڈ ملٹی لنگوئل ڈی ٹی پی‘‘ میں ڈپلوما کا سرٹیفیکیٹ تفویض کیا چاچکا ہے۔

سی۔ اے۔ بی۔ اے۔ ایم۔ ڈی۔ ٹی۔ پی۔CABA MDTP
کیلی گرافی اور گرافک ڈیزائنگ میں ڈپلوما