پروڈکشن سیکشن

این سی پی یو ایل حکومت ہند کے ماتحت انتہائی اہم اردو کا اشاعتی ادارہ ہے۔ این سی پی یو ایل سے شائع شدہ کتابیں علمی و ادبی حلقوں میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ کونسل کے اشاعتی پروگرام کی ترجیحات میں معیاری بچوں کا ادب،اردو میڈیم اسکولوں کے لیے نصابی کتابیں اور اردو شاعری و نثر کے ارتقا کے گزشتہ تین سو برسوں کے دوران منظر عام پر آنے والے معتبر متون کو دستیاب کرانا شامل ہیں۔
لہذا کونسل کا شعبہ پروڈکشن اردو، فارسی اور عربی ادب اور کلاسیکی ادب کو فروغ دینے کے لیے نصابی کتابیں، دیگر موضوعات پر کتابیں اور رسائل کی اشاعت کے لیے ذمہ دار ہے۔ کونسل اپنے اس مقصد کے حصول کے لیے کہ ’’سائنسی اور تکنیکی ترقی کا علم نیز جدید منظر نامہ پر ابھرتے ہوئے افکار کو اردو زبان میں دستیاب کرنے کا اقدام کرنے کے لیے ‘‘سماج کے سبھی پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی کتابوں کی اشاعت میں مصروف ہے۔ متعلقہ شعبہ سے فارورڈنگ فارم کے ساتھ اشاعت کی درخواست موصول ہوتی ہے۔ پرنٹنگ، ڈیزائننگ، اسکیننگ، پلیٹ میلنگ، نگیٹیو میکنک وغیرہ کی قیمت کا حساب کرنے کے بعد کتاب کی قیمت متعین کی جاتی ہے۔ بچوں کے ادب کے لیے قیمت خرچ ہونے والی رقم کے برابر ہی رکھی جاتی ہے، جب کہ دیگر مطبوعات کے لیے قیمت خرچ ہونے والی رقم کے دگنا مقرر کی جاتی ہے۔
طباعت کے لیے (اوپن ٹنڈر کے ذریعہ منظور شدہ) ہارڈ کاپی مع سافٹ کاپی (جہاں ضرورت ہو) پریس کو بھیجی جاتی ہے۔
طباعتی اشیا کے فراہم کرنے والوں سے (اوپن ٹنڈر کے ذریعہ منظور شدہ) جیسے کہ کاغذات وغیرہ کو بھی براہ راست پریس کو ہی فراہم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
پریس کی طرف سے کتاب ؍ میگزین کی 5 سے 10 کاپیاں منظوری کے لیے ایڈوانس میں بھیجی جاتی ہیں۔ ایک بار جب منظوری مل جاتی ہے سبھی کاپیاں چھپ جاتی ہیں اور متعلقہ شعبہ میں یا سیلس کاؤنٹر؍ اسٹوریج کو بھیج دی جاتی ہیں۔