کمپیوٹر ایپلی کیشن میں ڈپلوما (سی اے بی اے - ایم ڈی ٹی پی)

کونسل کی ایک اہم پہل اردو بولنے والی آبادی کو تکنالوجی اور کمپیوٹر کے عہد میں تکنیکی افرادی قوت میں تبدیل کرنا رہا ہے تاکہ انہیں باروزگار بنایا جاسکے۔یہ نہ صرف روزگار فراہم کرتا ہے بلکہ ملک میں کمپیوٹر خواندگی میں اصنافہ بھی کرتا ہے۔ کونسل نے ملک بھر میں ڈپلوما ان کمپیوٹر اپلی کیشنس، بزنیس اکاؤنٹنگ اور ملٹی لنگوئل ڈی ٹی پی، کا ایک سالہ کورس شروع کیا ہے۔

Tاطلاعاتی تکنالوجی کو زبان میں منتقل کرنے اور اردو بولنے والے لڑکے لڑکیوں کو ہندوستان کی باروزگار تکنیکی افرادی قوت کا حصہ بنانے کے لیے قومی اردو کونسل نے ملک بھر میں کمپیوٹر اپلی کیشنس، بزنیس اکاؤنٹنگ اور ملٹی لنگوئل ڈی ٹی پی مراکز قائم کیے ہیں۔ اس وقت 25، ریاستوں کے 261 اضلاع میں پانچ سو گیارہ CABA-MDTP مراکز چل رہے ہیں جن میں 9784لڑکیوں سمیت 24462 طلبا نے ڈاخلے لیا ہے۔ اب تک 1,72,934طلبا کو کمپیوٹر اپلی کیشنس، بزنیس اکاؤنٹنگ اور ملٹی لنگوئل ڈی ٹی پی میں ڈپلوما ایوارڈ کیا گیا ہے۔

(درخواست فارم کے ساتھ درکار مطلوبہ جانکاری ) -درخواست صرف آن لائن جمع کی جاسکتی ہے

  1. 1. کیا غیر سرکاری ادارہ (NGO)پلاننگ کمیشن ، حکومت ہند کے ویب سائٹ ngodarpan.gov.in/ پررجسٹرڈ ہے۔ اگر ہاں تو رجسٹر یشن نمبر دیجیے۔ 2. کیا این جی او ،قومی اردو کونسل کے ویب سائٹ urducouncil.nic.in پر رجسٹررڈ ہے؟ اگر ہاں تو Id Number دیں۔ 3. کیا یہ سنٹر اقلیت مرکوز ضلع میں واقع ہو؟ 4. اس علاقے میں خواندگی کی شرح کیا ہے اور کیا یہ علاقہ تعلیمی طورپر پسماندہ ہے؟ 5. کیا یہ مرکز سرحدی علاقے یعنی جموں وکشمیر یا شمال مشرق میں قائم کیا جائے گا؟ 6. یہ مرکز دیہاتی علاقے میں قائم کیا جائے گایا شہری علاقے میں؟ مہربانی کرکےواضح کریں۔ 7. کیا یہ غیر سرکاری ادارہ لڑکیوں /عورتوں /مختلف استعداد کے حامل افراد کی بہتری کے لیے کام کررہا ہے؟ مہربانی کرکے واضح کریں۔ 8. کیا یہ غیر سرکاری ادارہ کسی دیگر سرکاری یا غیر سرکاری ادارے سے اسی طرح کی اسکیم کے لیے گرانٹ۔ ان ۔ ایڈ لیتا ہے؟ 9. مہربانی کرکے یہ نوٹ کرلیں کہ محض اہلیت کی شرائط پوری کرلینے/ جانچ کے لیے منتخب کرلیے جانے / جانچ کی فی ادا کردینے سے CABA-MDTPمرکز چلانے کے لیے منظوری یا گارنٹی نہیں مل جاتی ہے۔

معائنہ /جانچ کے لیے فیس

جانچ /معائنہ کے لیے منتخب ہوجانے کے بعد درخواست گزار ادارے سے جانچ کے لیے دس ہزار روپیے فیس لی جائے گی۔

سیٹ کی تعداد اور فیس:

  1. سیٹ کی تعداد۔ ہرسیشن (یعنی جنوری اور جولائی)میں 40سے زیادہ طلبا ہونے کی صورت میں غیر سرکاری ادارے کو خود اپنے ذرائع سے اضافی ساز وسامان، SW/HWفراہم کرنے ہوں گے۔
  2. فیس۔ فی طالب علم ماہانہ فیس 250روپیے کے حساب سے لی جائے گی۔(500 روپیے ماہانہ ریاستی دارالحکومت/ کلاس Aشہروں میں)۔
  3. کورپس فنڈ: فیس بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی اور اس سے یہ کورپس فنڈ تیار ہوگا، جس کا استعمال سہولیات کی بہتری اور کونسل سے منظورشدہ اخراجات کے لیے کیا جائے گا۔ فیس کی رقم کو ایک علاحدہ بچت بینک کھاتے میں لازمی طور پر جمع کرنا ہوگا۔یہ کھاتہ ‘‘کمپیوٹر ایلی کیشن، بزنس اکاؤنٹنگ اور ملٹی لنگوئل ڈی ٹی پی’’ کے لیے کھولا جانا چاہیے۔

اردو زبان میں ڈپلوما کے لیے رجسٹریشن

  1. ہر ایک کمپیوٹر سنٹر لازمی طور پر ‘‘ ایک سالہ اردو زبان میں ڈپلوما کورس’’کا اردو اسٹڈی سینٹر ہوگا۔ اردو ڈپلوما میں پاس ہونا ضروری ہے۔
  2. رجسٹریشن فیس: سنیٹر کو داخلے کے وقت فی طالب علم مندرجہ ذیل فیس ادا کرنی ہوگی۔
    1. الف: داخلہ فارم اور پروسپیکٹس۔ دس روپیے ۔
    2. ب: اردو زبان میں ایک سالہ ڈپلوما کورس کی فیس۔ 200 روپیے ۔
    3. ج: امتحان فیس۔ 330 روپیے۔
    4. د: اُردو دنیا، کی ایک سال کی خریداری۔ 150 روپیے۔

کمپیوٹر ایپلی کیشنز کا قیام