عربی زبان میں ایک سالہ سرٹیفیکٹ کورس
عربی اور فارسی زبانوں کے فروغ کے لیے کونسل کو حاصل توسیعی اختیارات کے تناظر میں ‘عربی زبان میں ایک سالہ سرٹیفیکٹ کورس’ ان لوگوں کے لیے چلایا جائے گاجنھیں عربی زبان پہلے سے نہیں آتی ہواور جو اسے سیکھنے کے متمنی ہوں۔ فی الحال 24۔ ریاستوں کے 219۔ اضلاع میں 367 عربی اسٹڈی سنٹر چل رہے ہیں۔ اس کورس میں 11062 لڑکیوں سمیت 23,228طلبا نے خود کو رجسٹررڈ کرا رکھا ہے۔
عر بی زبان کے اسٹڈی سنٹر کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اہلیت:
عربی زبان اسٹڈی سنٹر کے لیے درخواست دینے والے ادارے کو مندرجہ ذیل شرائط کو لازمی طورپر پورا کرنا ہوگا:
- ادارے کوسوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور گزشتہ تین سالوں سے سرگرم عمل ہونا چاہیے۔
- . ادارےکوسرکار کے این جی او پورٹل www.ngodarpan.gov.in/ پررجسٹرڈ ہونا چاہیے۔
- ادارے کو تعلیمی سرگرمیوں میں برسرِ عمل ہونا چاہیے۔
کورس کی ساخت
- یہ کورس ہر سال یکم اپریل سے شروع ہوگا ۔اس کورس کی مدت ایک سال ہے۔ رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے۔
- اس کورس کا مقصد جدید بامحارہ عربی زبان پڑھنے اور لکھنے کے ہنر کو فروغ دینا ہے۔
- اس کورس کو چار یونٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
- . چار یونٹ اور دو حصوں پر مشتمل کتاب اسٹڈی سنٹروں کو روانہ کیے جائیں گے۔
- چاروں یونٹ بتدریج ایک دوسرے سے منسلک کیے۔
- مکمل اکائیوں کی بنیاد پر اندازۂ قدر کیا جائے گا۔
- سیشن کے آخر میں ایک فائنل تحریری امتحان ہوگا۔
- سرٹیفیکٹ صرف ان طلبا کو دیا جائے گا، جنہوں نے چاروں یونٹ کامیابی سے مکمل کیے ہوں اور فائنل تحریری امتحان پاس کیا ہو۔
فیس کی ساخت:
دو سو روپیے فی طالب علم ادا کرنے ہوں گے۔ براہ راست انفرادی آموز گار کے لیے کورس فیس 500 روپیے ہے۔
داخلے کےلیے اہلیت:
- جو طالب علم اردو زبان پڑھنا لکھنا جانتے ہیں، اس کورس میں داخلہ لے سکتےہیں۔
- اس کورس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
- طالب علم کی علمی استعداد 10 ویں پاس یا مساوی ہونی چاہیے(مطلوبہ)۔
مالی امداد کی مقدار:
- جز وقتی عربی اساتذہ کو ہر ماہ چار ہزار روپیے اعزازیہ دیا جائے گا۔ ایک استاد 25 سے 75 طلبا کے لیے ہوگا۔ 75 سے زیادہ طلبا کے لیے دو اساتذہ ہوں گے۔طلبا کے رجسٹریشن کی زیادہ سے زیادہ حد 100کی ہوگی۔
- چار ٹرڈ اکاؤنٹ کی فیس، اسٹیشنری اور ہینڈ لنگ اخراجات، بجلی فون، پانی وغیرہ کےلیے سات سو روپیے ماہانہ ہوگا۔
عربی زبان میں ایک سال سرٹیفکیٹ کورس چلانے کے لئے عربی زبان کا قیام مطالعہ کا مرکز