بُک پروموشن کے شعبہ کے ذمہ کتابوں کی فروخت اور کتاب میلوں میں شرکت کرکے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی کتابوں کو فروغ دینے کی ذمہ داری ہے۔ پروڈکشن کے شعبہ کے ذریعہ شائع شدہ کتابیں بنڈلوں میں براہ راست پریس سے موصول ہوتی ہیں۔ ان کتابوں کی آرڈر کے مطابق گنتی کرکے انھیں الماریوں میں رکھ دیا جاتا ہے۔یہ کتابیں ضرورت کے مطابق سیلس کاؤنٹر پر بھیجی جاتی ہیں۔
اسٹاک رجسٹر اور کمپیوٹر میں کتابوں کے اسٹاک کا حساب رکھا جاتا ہے۔ سال میں ایک بار کتابوں کا سالانہ اسٹاک چیک کیا جاتا ہے اور جو کتابیں قابل فروخت حالت میں نہیں ہوتی انھیں چھانٹ کر الگ کردیا جاتا ہے۔ قومی اردو کونسل کے آفس کاؤنٹر سے لوگوں کو کتابیں فروخت کی جاتی ہیں، انھیں کتاب کی رسید دی جاتی ہے اور اسٹاک رجسٹر میں اس کا اندراج ہوتا ہے۔ ایجنٹ حضرات کی درخواست پع انھیں مقرر کیا جاتا ہے۔ایجنٹ حضرات کو این سی پی یو ایل کے شرائط و ضوابط پر پورا اترنا ہوتا ہے جن میں قیمت سے متعلق پالیسی کا معاہدہ اور بلینک چیک کی ایک کاپی جمع کرنا شامل ہے۔ ایجنٹ کے طور پر مقرر کیے جانے کی درخواستوں کی منظوری کے لیے پی پی او کے ذریعہ ان کی جانچ کی جاتی ہے اور این سی پی یو ایل اور ایجنٹ کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوتا ہے۔ ایجینٹ حجرات کو ان کی خواہش کے کے مطابق کتابیں بھیجی جاتی ہیں اور اسٹاک رجسٹر میں اس کا اندراج کرلیا جاتا ہے۔ کتابوں کے فروغ کے لیے این سی پی یو ایل کا اپنا موبائل وین بھی ہے۔ اس موبائل وین کے دورہ کے لیے سالانہ پلان تیار کیا جاتا ہے۔ دورہ کو حتمی شکل دینے کے بعد این سی پی یو ایل کے ساتھ کام کرنے والے مقامی این جی او کو اس کی اطلاع دے دی جاتی ہے اور مقامی اخبارات میں بھی اس کا اشتہار دے دیا جاتا ہے۔ قارئین حضرات موبائل وین کاؤنٹر سے بااعدہ رسید کے ساتھ کتابیں خرید سکتے ہیں۔ اس کا بھی اسٹاک رجسٹر میں اندراج کیا جاتا ہے۔ این سی پی یو ایل ہندوستان کے طول و عرض میں اردو بولے جانے والے علاقوں میں منعقدہ کتاب میلوں میں شرکت کرتا ہے۔ باقاعدہ رسید کے ساتھ کتابیں فروخت کی جاتی ہیں اور اسٹاک رجسٹر میں ان کا اندراج کیا جاتا ہے۔ این سی پی یو ایل کے ذریعہ خصوصی طور پر اردو کتابوں کے لیے تاب میلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہ کتاب میلہ سال میں ایک بار کسی اردو بولنے ولے علاقہ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ شہر کے انتخاب کے لیے بُک سیلروں سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور پھر ڈائریکٹر این سی پی یو ایل اس پر حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ کتاب میلہ کے سلسلے میں این بی ٹی کے ذریعہ مقررہ معیار کو اپنایا جاتا ہے۔ ویب سائٹ پر ہر مہینہ قیمت کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اسے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ سیل کاؤنٹروں پر قیمت کی فہرست کی ہارڈ کاپی اَپ ڈیٹ کرکے شائع کی جاتی ہیں۔ اخبارات میں اشتہار کے طور پر اشاعت کے لیے مواد متعلقہ سیکشن کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے اور ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد ڈیلنگ آفیسر(بی پی)کو بھیج دیا جاتا ہے۔ یہ اشتہار مواد مندرج اخبارات کو اشاعت کی تاریخ ، رنگ، سائز وغیرہ جیسی تفصیلات کے ساتھ براہ راست بھیج دیا جاتا ہے ۔ یہ اخبارات ان اشتہارات کو شائع کرتے ہیں اور اشتہار کی ایک کاپی کے ساتھ اپنا بل بھیج دیتے ہیں۔ اس کے بعد ڈیلنگ آفیسر کے ذریعہ رقم کی ادائیگی کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔
گاڑیوں پر نمائشاردو اخبارات اور رسالے کی فہرست