خطاطی اور گرافک ڈیزائننگ میں ڈپلوما

عصری آرٹ کی دنیا میں خطّاطی کے خوبصورت فن کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کے لیے قومی اردو کونسل نے خطاطی اور گرافک ڈیزائن ٹریننگ مراکز قائم کیے ہیں۔ان مراکز میں تعلیم کو مزید بہتر معیار عطا کرنے اور گرافک ڈیزائننگ اور اپلائیڈ آرٹ کو وسعت دینے کے مقصد سے کونسل نے ‘‘ڈپلوما ان کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن ’’ کے دو سالہ ڈپلوما کورس کی شروعات کی ہے۔ 14 ریاستوں میں 65 کیلی گرافی اور گرافک ڈیزائن مراکز چل رہےہیں جن میں 3200 طلبا نے داخلہ لیا ہے۔ان میں 1800 لڑکیاں ہیں۔

کورس کی مدت

اس کورس کی مدت دو سال کی ہے۔ ہر سال داخلہ لینا ہوگا۔ دو سیشن یعنی سال اول اور سال دوم کے روزانہ دو بیچ ہوں گے۔ پہلے بیچ کی کلاس صبح 9 بجے سے دو پہر کے ایک بجے تک جب کہ دوسرے بیچ کی کلاس دوپہر دو بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی

طالب علم کے لیے اہلیت:

  1. داخلہ کے وقت عمر کی حد 15 سے 35 سال ہے۔ برمحل معاملات میں رعایت دی جاسکتی ہے۔
  2. خطاطی اور گرافک ڈیزائن کی تربیت حاصل کرنے والوں کی کم سے کم تعلیمی صلاحیت 10 ویں یا مساوی ہونی چاہیے اور ساتھ میں اردو کی اچھی صلاحیت ہونی چاہیے۔ سلیکشن کمیٹی کم سے کم صلاحیت میں رعایت دے سکتی ہے اگر امید وار بصورت دیگر مناسب پایا جائے۔

انتخاب:

  1. انتخاب کے لیے اردو زبان وادب کی جانکاری کی جانچ ایک تحریری اور زبانی ٹیسٹ /امتحان کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔
  2. ایک سلیکشن کمیٹی داخلے کے عمل کو کنٹرول کرے گی جس میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہوں گے:
    1. (الف) ادار ہ/اکادمی کا صدر۔ اگر وہ چاہے تو سیکریٹری / نائب صدر/ اکادمی یا ادارے کے ممبر کو شامل کرسکتا ہے۔
    2. (ب) بیرونی ماہر
    3. (ج) صدر خطاط/ گرافک ڈیزائن انسٹرکٹر ۔
    4. (د) قومی کونسل کا ایک نمائندہ ۔

امتحان:

  1. مرکز سال میں ایک بار امتحان منعقد کرے گا۔ابتدائی امتحان پہلے بارہ مہینے مکمل ہونے کے بعد اور فائنل دوسرے 12 مہینے کے بعد۔ دونوں سال مجوزہ نصاب سے تھیوری اور پریکٹیکل کے امتحان لیے جائیں گے، جو کہ مرکز کے اسٹاف کے نگرانی اور قومی کونسل کے نمائندہ کی موجودگی میں منعقد کیے جائیں گے۔ فائنل امتحان کے لیے سوال نامے قومی اردو کونسل کے ذریعے تیار کیے جائیں گے اور فائنل امتحان کی کاپیوں کی جانچ بھی قومی اردو کونسل کے ذریعے کی جائے گی۔ 40 فیصد یا ا س سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو کامیاب قرار دیاجائے گا۔ قومی اردو کونسل کے ذریعے سرٹیفکٹ جاری کیا جائے گا۔
  2. امتحان میں حاصل نمبروں کا نظام 70 فیصد اور اس سے زیادہ۔ ڈسٹنکشن 60 فیصدسے 69 فیصد تک ۔ اول 50فیصد سے 59 فیصد۔ دوئم 40 فیصد سے 49 فیصد ۔سوئم
  3. جو طلبا 40 فیصد سے کم نمبر لائیں گے انھیں فیل کردیا جائے گا اور پاس ہونے کے لیے انھیں دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔
خطاطی اور گرافک ڈیزائن ٹریننگ سینٹرز