فنکشنل عربی میں ڈپلوما

دو سالہ ڈپلوما کورس ان فنکشنل عربک

قومی اردو کونسل نے اردو میڈیم کے ذریعے ایک ‘دو سالہ ڈپلومہ کورس ان فنکشنل عربک’ ان طلباکے لیے شروع کیا ہے جنہوں نے روایتی اداروں سے عربی کی تعلیم حاصل کی ہے اور ان میں بامحاورہ لکھنے، پڑھنے اور ترسیلی ہنر کا فقدان ہے۔ 25 ریاستوں کے 186،اضلاع میں 327 عربی اسٹڈی مراکز چل رہے ہیں۔ 21127 طلبا جن میں 8845 لڑکیاں شامل ہیں، نے اس کو رس کے لیے خود کورجسٹرڈ کرایا ہے۔

فنکشنل عربک اسٹڈی سنٹر کی منظوری کے لیے اہلیت

فنکشنل عربک اسٹڈی سنٹر کے درخواست گزار ادارے کو مندرجہ ذیل شرائط لازمی طورپر پورا کرنا چاہیے:

  1. ادارے کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور گزشتہ تین برسوں سے سرگرمِ عمل ہونا چاہیے۔
  2. ادارہ سرکار کے این جی او پورٹل www.ngodarpan.gov.in/ پررجسٹرڈ ہے۔
  3. . ادارےکو تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل ہونا چاہیے۔

کورس کی ساخت

  1. کورس ہر سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ اس کورس کی مدت دو سال ہوگی۔ اس کورس میں رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے۔
  2. اس دو سالہ کورس کو 8 ماڈیول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چار ماڈیول ایک سال میں مکمل ہوں گے۔دو ماڈیول ایک کتاب کی شکل میں ایک علاحدہ گائیڈ کے ساتھ دستیاب ہیں۔
  3. دو کتابیں اور دو گائیڈ بک جو کہ چار ماڈیول (1-4)پر مشتمل ہیں اوردو اسائنمنٹس (اختیارات) جنھیں دو ۔دو حصے میں تقسیم کیا گیا ہے؛ ان سب کو متعلقہ فنکشنل عربک مرکز کو بھیجا جائے گا۔ اسی طرح دوسرے سال کے لیے بھی چار ماڈیول (5-8)مرکز کو بھیجے جائیں گے۔
  4. تمام آٹھ ماڈیول بتدریج ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔
  5. ایک سال میں چار میں سے ہر ماڈیول کا اندازہ قدر جامع اسائنمنٹس (اختبار) کی بنیادپر ہوگا۔
  6. ہر سیشن کے اختتام پر ایک فائنل تحریری امتحان لیا جائے گا۔
  7. ڈپلوما ان طلباکو ایوارڈ کیا جائے گا جنہوں نے سبھی 8 ماڈیول کو کامیابی سے مکمل کیا ہو اور فائنل تحریری امتحان پاس کیا ہو۔

فیس کی ساخت

مرکز کو 200 روپیے فی طالب علم کے حساب سے فیس ادا کرنی ہوگی۔

داخلے کے لیے اہلیت

  1. وہ طلبا جو عربی زبان پڑھ اور لکھ سکتے ہیں اور اردو سمجھ سکتے ہیں، اس کو رس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
  2. اس کورس کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
  3. طالب علم کی تعلیمی صلاحیت 10 ویں یا مساوی ہونی چاہیے(مطلوبہ)۔

فنکشنل عربی میں دو سال ڈپلومہ کے لیے فنکشنل عربی مطالعہ سینٹر کی تشکیل