سیکشن براۓ پیشہ ورانہ تعلیم

پیپر میشی سرٹیفیکیٹ کورس چھ مہینے کا ایک سرٹیفیکیٹ کورس ہے، جو جموں اور کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے پائلٹ پروجکٹی کی شکل میں تین الگ الگ مقامات پر چلایا جا رہا ہے۔ اب ، این سی پی یو ایل نے سال 2000 سے نصاب چلانے کے لیے سی ڈی آئی (CDI) سری نگر کے ساتھ ایک قرار کیا ہے۔ پہلا بیچ اکتوبر 2021 سےشروع ہونے جا رہا ہے۔یہ نصاب اردو میں تیار کیا گیا ہے تاکہ روایتی فن آرائش پیپر میشی کی تشہیر اردو کے ذریعے کی جاسکے اور محبان اردو کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ این سی پی یو ایل کشمیر یونیورسٹی کے ذریعے سے اس فن کے فروغ کے لیے ٹریننگ سینٹر کو قائم کرنے اور چلانے کے لیے مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ اس نصاب کے ذریعے 5 الگ الگ بیچوں کے ذریعے 600 لوگوں کو ٹرنینگ دی گئی ہے۔ اس کورس کا مقصد آرٹ اور دستکاری کے ذریعے اردو زبان کو فروغ دینا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے

پیپر میشی سرٹیفکیٹ کورس