قومی کونسل سے شائع ہونے والی چار اہم میگزین یعنی ماہنامہ اردو دنیا، بچوں کی دنیا، ماہنامہ خواتین دنیا اور سہ ماہی فکر و تحقیق سے متعلق مختلف ذمہ داریاں شعبہ ادارت کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ قومی اردو کونسل کے ذریعہ مختلف اوقات میں منعقدہ مختلف پروگراموں کے کوریج کے لیے میڈیا کے اہلکاروں سے رابطہ کا کام اور پریس ریلیز، ویڈیو اور فوٹو گرافی کے کام بھی شعبۂ ادارت کے ذریعہ انجام دئیے جاتے ہیں۔
اردو دنیا
آج ماہنامہ ’’اردو دنیا‘‘ کا شمار اردو سے متعلقہ خبروں اور افکار کی نمائندگی کرنے والے اہم ماہنامہ کے طور پر ہوتا ہے۔ بڑے پیمانے پر سرکولیشن کے سبب اردو کے اشاعتی حلقے میں یہ ماہنامہ ایک ٹرینڈ سیٹر کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔اردو دنیا میں شامل سبھی موضوعات معلوماتی، پر مغز اور فکر انگیز ہوتے ہیں جو اپنے قارئین کو ملکی اور عالمی سطح پر اردو دنیا سے متعلقہ موجودہ رجحانات سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ قیمت: فی شمارہ 15 روپئے اور سالانہ خریداری 150 روپئے
فکر و تحقیق
سہ ماہی اردو رسالہ فکر و تحقیق ایک اہم ادبی میگزین ہے، جس میں ادبی تنقید اور تحقیق، دنیائے ادب کے نئے رجحانات اور افکار پر مشتمل مضامین شامل ہوتے ہیں، جو بالخصوص اردو طلبا اور عمومی طور پر اردو ادب کے دیگر قارئین تک معلوماتی مواد کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔ قیمت: فی شمارہ 25 روپئے، سالانہ خریداری۔ 100 روپئے
بچوں کی دنیا
بچوں کا ماہنامہ ’’ بچوں کی دنیا‘‘ سب سے زیادہ شائع ہونے والا اردو پرچہ ہے، جو 2013 میں اپنی اشاعت کے آغاز سے ہی انتہائی مقبول رہا ہے۔ 64 رنگین صفحات پر مشتمل اس ماہنامہ میں ہر عمر کے بچوں کی توجہ مبذول کرنے کے لیے کہانیاں ، مضامین ہوتے ہیں، جس کے ساتھ تصویری گرافکس بھی مضامین کے مطابق دئیے یوتے ہیں۔’’ بچوں کی دنیا‘‘ میں سائنسی، ثقافتی، تاریخی اور مزاحیہ نوعیت کے مضامین شامل ہوتے ہیں جو بچوں کے اندر منطقی فکر کو فروغ دینے اور سائنسی طرز فکر کو اختیار کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ قیمت: فی شمارہ 10 روپئے سالانہ خریداری 100 روپیے
ماہنامہ خواتین دنیا
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے خصوصی طور پر اردو جاننے والی خواتین کے لیے ’’ ماہنامہ خواتین دنیا‘‘ حال ہی میں جاری کیا ہے۔ مکمل طور پر رنگین 64 صفحات پر مشتمل یہ میگزین اردو دنیا کی خواتین کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔ اس میگزین میں کہانیاں، نظمیں، مضامین، فیشن، صحت اور دیگر خواتین سے متعلقہ امور شائع ہوتے ہیں۔ اس میگزین کا افتتاح شری پرکاش جاویڈکر، وزیر برائے فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند کے ہاتھوں 19 مارچ 2017 کو چوتھی عالمی اردو کانفرنس کے دوران بمقام اسکوپ کامپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی، عمل میں آیا۔ قیمت: فی شمارہ 10 روپیے سالانہ خریداری 100 روپیے
قیمت: فی پرچہ 10 روپیے سالانہ خریداری 100 روپیے