اردو زبان میں ایک سالہ ڈپلوما کورس
اردو اور اس کے رسم الخط کو ملک بھر میں مقبول عام بنانے کے لیے این سی پی یو ایل نے ہندی اور انگریزی میڈیم کے ذریعے اردو زبان میں ایک سالہ ڈپلومہ کورس شروع کیا ہے۔ اس کورس کو ملک بھر میں بے حد مقبولیت ملی ہے۔ اس وقت 25، ریاستوں کے 235 اضلاع میں 810 اردو اسٹڈی سینٹر چل رہے ہیں۔ 56432 طلبا جن میں 27974 لڑکیاں شامل ہیں، نے خود کو اس کور س کے لیے رجسٹرڈکرایا ہے۔
اردو اسٹڈی سینٹر کی منظوری کے لیے اہلیت
اردو اسٹڈی سینٹر کی منظوری حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار ادارے کو مندرجہ ذیل لازمی شرطیں پوری کرنی چاہیے:
- ادارے کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور گزشتہ تین برسوں سے فعال ہونا چاہیے۔
- ادارےکو سرکار کے این جی او پورٹل https://ngodarpan.gov.in/ پر رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔
- ادارے کو تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل ہونا چاہیے۔
کورس کی ساخت
- کورس کی شروعات ہر سال اپریل کی پہلی تاریخ سے ہوگی۔ اس کورس کی مدت ایک سال کی ہوگی ۔اس کورس میں رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے۔
- ڈپلوما کورس کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
- پہلے حصے میں آموز گار کو ہندی اور انگریزی میڈیم کے توسط سے اردو رسم الخط پڑھائی جائے گی۔ اس حصے میں 20 اسباق پر مبنی تین اسائنمنٹ ہوں گے۔
- دوسرے حصہ میں آموز گار کو آسان اردو قواعد اور فہم پرمبنی اسباق دیے جائیں گے۔ اس حصہ میں27 اسباق پرمبنی چار اسائنمنٹس ہیں۔
- تیسرے حصے میں طالب علموں کو آسان اردو ادب (نثر وشاعری) سے متعارف کرایا جائے گا۔ نثری حصے میں 28،اسباق پر مبنی تین اسائنمنٹس اور شعری حصہ میں 15۔ اسباق پر مبنی دو اسائنمنٹس مکمل کرنے ہوں گے۔
- 12۔ اسائنمنٹس کی بنیاد پر تعین قدر کیا جائے گا۔
- سیشن کے آخر میں ایک فائنل تحریری امتحان لیاجائے گا۔
- ڈپلوما صرف اُن طلبا کو ہی ایوارڈ کیا جائے گا جو 12 اسائنمنٹس کامیابی کے ساتھ مکمل کریں گے اور جو فائنل تحریری امتحان پاس کریں گے۔ براہ راست انفرادی طلبا تحریری امتحان سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔
فیس ادائیگی کا طریقہ:
سینٹرکو دو سو روپیے فی طالب علم کے حساب سے فیس ادا کرنی ہوگی۔ براہِ راست انفرادی حیثیت سے پڑھنے والے طالب علموں کے لیے کورس فیس .350 روپیے ہے۔
داخلے کے لیے اہلیت:
- جو طالب علم ہندی یا انگریزی پڑھ لکھ سکتے ہیں، وہ اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
- اس کورس میں داخلے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
- طالب علم کی تعلیمی صلاحیت 10 ویں پاس یا مساوی ہونی چاہیے (مطلوبہ)۔
- جز وقتی اردو اساتذہ کو ہر ماہ چار ہزار روپیے اعزازیہ دیا جائے گا۔ ایک استاد 25 سے 75 طلباکے لیے ہوگا۔ 75 سے زیادہ طلبا کے لیے دو اساتذہ ہوں گے۔ رجسٹریشن کے لیے زیادہ سے زیادہ 100 طلبا کی حد مقرر ہوگی۔
- چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی فیس، اسٹیشنری، ڈاک ٹکٹ اور ہینڈ لنگ چارچز، بجلی، فون، پانی وغیرہ کے لیے سات سو روپیہ ماہانہ ہوگا۔