اردو دنیا

ماہانہ ‘‘اردو دنیا’’، اس وقت اردو خبروں اور نظریوں کا ایک رسالہ ہے۔ دوسرے لفظوں میں معلومات عامہ کی ایک مختصر اور جامع کتاب ہے جو نہ صرف عالم اردو کی تازہ سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے بلکہ اس کے کچھ صفحات اردو کے کلاسیکی ادب کے لیے بھی مختص ہیں۔ کثیر الاشاعت ہونے کے سبب یہ رسالہ اردو اشاعت کے میدان میں رجحان ساز بن گیا ہے۔ اردو دنیا میں جس موضوع کا بھی احاطہ کیا جاتا ہے وہ اطلاعات سے بھر پور اور خیال انگیز ہوتا ہے اور یہ رسالہ اپنے قارئین کو دنیائے اردو کے موجودہ مقامی اور بیرونی رجحان سے باخبر رکھتا ہے۔ فی رسالہ قیمت 15 روپیہ ہے اور سالانہ خریداری 150 روپیے کی ہے۔