فکر وتحقیق

‘فکر وتحقیق’ اردو ادب کا ایک باوقار ادبی جریدہ ہے جو کونسل کے ذریعے سہ ماہی شائع کیا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 25 روپیے ہے اور سالانہ خریداری کی شرح 100 روپیے ہے۔

بچوں کا ادب

پانچ سے چودہ سال کے عمر کے بچوں کو کتاب فراہم کرانے کے لیے کونسل نے ‘چلڈرن بک ٹرسٹ ’ کی مطبوعات میں سے 175 کتابوں کو منتخب کرکے، جن میں مختلف مضامین مثلاًسائنس ، سماجی علوم، تاریخی کتابیں، مختصر کہانیاں وغیرہ شامل ہیں، ان کا اردو میں ترجمہ کرایا ہے۔ ان میں سے 125 کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور 50 کتابیں زیر اشاعت ہیں، جو جلد ہی شائع کردی جائیں گی۔